سکیورٹی خطرات ،پنجاب کے 5 اضلاع میں دفعہ 144 نافذ

لاہور: (کرائم رپورٹر)پنجاب کے 5اضلاع میں سکیورٹی خطرات کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی،محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا

ڈی جی خان، لیہ، مظفر گڑھ، راجن پور اور کوٹ ادو میں دفعہ 144 نافذ کی گئی، سیاسی اجتماعات، جلسے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی ہو گی،پابندی کا اطلاق14 اکتوبر تک ہو گا، دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر کیا گیا۔