کراچی :(بیورورپورٹ) کراچی دھماکہ پاک چین تعلقات خراب کرنے کی سازش، سی ٹی ڈی نے ابتدائی رپورٹ انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کردی۔
رپورٹ کے مطابق خودکش دھماکے میں بلوچستان لبریشن آرمی کو ملوث قرار دیا گیا ، دہشت گردوں نے ملک دشمن غیر ملکی خفیہ ایجنسی کی مدد سے دھماکہ کیا ، نامعلوم دہشتگرد نے اپنی گاڑی کو چائنیز باشندوں کی کانوائے کی گاڑیوں کے قریب لاکر بلاسٹ کیا، خودکش دھماکہ آوٹر ٹرمینل جناح انٹرنیشنل ٹرمینل کے قریب سی اے اے گارڈ روم کے سامنے ہوا ، پولیس دھماکے کی آواز سن کر موقع پر پہنچی اور دیکھا پولیس ، رینجرز و دیگر افراد زخمی حالت میں موجود تھے ، دھماکے میں 2 چینی باشندے لی جون اور سن ہوازین سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے۔
سی ٹی ڈی رپورٹ میں کہا گیادھماکے میں وقار، الیاس ، نعیم ، رانو خان ، عظیم ، طارق ، علی، حمزہ ، صبیح سمیت 12 سے زائد افراد زخمی ہوئے ، خودکش دھماکے کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن آرمی نے قبول کرلی ہے، رپورٹ میں مزیدکہا گیا ہے دھماکے میں 15 گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوئیں ، واقعے کا مقدمہ تھانہ ائیرپورٹ کے ایس ایچ او کی مدعیت میں سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا ، مقدمے میںقتل، اقدام قتل، حملہ، دھماکہ خیز مواد ، دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔
کراچی دھماکہ پاک چین تعلقات خراب کرنے کی سازش ہے،ابتدائی رپورٹ

















