کرم میں پھر قبائلی تصادم،فائرنگ،15افراد جاں بحق،متعدد زخمی

ضلع کرم: (نمائندہ مشرق)کرم میں بھی پھر قبائلی تصادم،فائرنگ،15افراد جاں بحق،متعدد زخمی ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر جاوید محسود کے مطابق قبائل کے درمیان فائرنگ کا واقعہ کنج علی زئی میں پیش آیا ،2گروپوں نے ایک دوسرے پر اندھادھند گولیاں برسادیں،زخمی ہونےوالوں کو ہسپتالوں میں منتقل کردیا،پولیس،سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے میں پہنچ کر تحقیقات شروع کردیں۔

ڈ ی سی نے کہاضلع بھر میں راستے محفوظ بنانے اور حالات معمول پر لانے کے اقدامات کر رہے ہیں،دوسری جانب تصادم کے بعد عوام میں شدید خوف ہراس پھیل گیا۔