اسلام آباد :(بیورورپورٹ)سابق وزیر خارجہ و چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے وفاقی آئینی عدالت کا قیام قائداعظم کا خواب تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے لکھا قائداعظم کی 1931 میں پیش کردہ تجویز تقریباً پیپلزپارٹی کی پیش کردہ تجویز سے مماثلت رکھتی ہے، قائداعظم نے شہریوں کے بنیادی حقوق کے نفاذ کےلئے وفاقی آئینی عدالت، ہائیکورٹس کے فیصلوں کےخلاف اپیل کےلئے سپریم کورٹ اور ایک فوجداری اپیل کی عدالت کی تجاویز دیں،قائداعظم نے کہا شہری کے حقوق پر حملے کا معاملہ براہ راست وفاقی عدالت میں جانے کا حق حاصل ہونا چاہیے اس طرح کی حد بندی کےساتھ، وفاقی عدالت اتنی زیادہ مصروف نہیں ہوگی اور اس لیے مقدمات کو جلد نمٹایا جا سکے گا۔
چیئرمین پی پی نے کہاقائداعظم کے مطابق عدالتی نظام کا ایک اور فائدہ یہ ہوگا الگ وفاقی عدالت کی تقرری کے دوران ایسے افراد کا انتخاب کریں جو آئینی معاملات میں خاص مہارت رکھتے ہوں تو آپ ایسا نظام قائم کریں گے جو سب سے زیادہ قابل ترجیح ہوگا۔
وفاقی آئینی عدالت قائداعظم کا خواب تھا :بلاول بھٹو

















