اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیف جسٹس کابڑا اقدام،سرکاری خرچ پر الوداعی ڈنر لینے سے معذرت کرلی،رجسٹرار آفس نے روایت کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے ریٹائر ہونے والے ججوں اور چیف جسٹس کے اعزاز میں عشائیے کےلئے خط لکھا۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رجسٹرار آفس کے نوٹ کے جواب میں لکھا میرے اعزاز میں عشائیہ نہ دیا جائے کیونکہ عوام کے پیسوں سے تقریباً 20 لاکھ روپے کا خرچہ آتا ہے جس کی کوئی ضرورت نہیں ،سپریم کورٹ کی تاریخ میں پہلا موقع ہو گاسپریم کورٹ کے کسی بھی ریٹائر ہونے والے جج کے اعزاز میں عشائیہ تقریب نہیں ہوگی۔
دریں اثنا چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ معاملے پر رجسٹرار سپریم کورٹ نے فل کورٹ ریفرنس کا نوٹس جاری کر دیا،نوٹس کے مطابق فل کورٹ ریفرنس 25 اکتوبر کو صبح ساڑھے 10 بجے ہو گا،صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سمیت سینئر وکلا کو مدعو کرلیا گیا۔
دوسری جانب جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ بار کی الوداعی عشائیے کی دعوت قبول کرلی،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے 10 اکتوبر کو عشائیے کیلئے خط لکھا تھا، ایڈیشنل رجسٹرار نے سیکرٹری سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کوخط لکھ کردعوت قبول کرنے کابتایا،خط میں کہا گیا چیف جسٹس نے سپریم کورٹ بار کا شکریہ ادا کیا، فل کورٹ ریفرنس 25 اکتوبرکو ہے تو مناسب ہوگا الوداعی عشائیہ24 اکتوبرکو رکھا جائے،چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کے سلسلے میں سپریم کورٹ بار کا الوداعی عشائیہ 24 اکتوبر کو ہوگا،رجسٹرارنے صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کو خط میں کہافل کورٹ ریفرنس کورٹ روم نمبر ایک میں ساڑھے 10 بجے ہوگا، اپنی تقریر ایڈوانس میں بھجوا دی جائے۔
چیف جسٹس کابڑا اقدام، سرکاری خرچ پر الوداعی ڈنر لینے سے معذرت



















