پشاور:(بیورورپورٹ)آئینی ترامیم کےخلاف درخواستیں لارجر بینچ سنے گا،پشاور ہائیکورٹ نے 3صفحات پرمشتمل تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
حکم نامے میں کہا گیادرخواستوں میں آئینی سوالات ہیں، آئینی تشریح کی ضرورت ہے، وفاقی حکومت، اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کیا جاتا ہے۔
پشاور ہائیکورٹ نے کہا درخواست گزار وکیل کے مطابق وفاقی حکومت آئینی ترمیم کرنے جارہی ہے اورمجوزہ آئینی ترامیم میں عوام بنیادی سٹیک ہولڈرز ہیں مگر آئینی ترمیم میں عوامی رائے شامل نہ کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے، درخواست گزار کے مطابق 18 ویں ترمیم میں مسودہ پبلک کیا گیا تھا،عدالت نے آئندہ سماعت 15 اکتوبرتک ملتوی کردی۔
آئینی ترامیم کےخلاف درخواستیں لارجر بینچ سنے گا،پشاور ہائیکورٹ



















