دکی :کوئلے کی کانوں پر حملہ،21افراد شہید،ملک دشمنوں کو منہ کی کھانا پڑے گی،وزیراعظم


کوئٹہ،دکی،اسلام آباد:(بیورورپورٹ)دکی میں کوئلے کی کانوں پر حملہ،21افراد شہید،7زخمی ،مسلح افراد نے مشینری کو بھی جلادیا۔

پولیس کے مطابق رات گئے مسلح افراد نے دکی کے ڈسٹرکٹ چیئرمین حاجی خیر کی کوئلہ کانوں پر راکٹ دستی بم سے حملہ کرنے کے بعد فائرنگ کردی،جاںبحق ہونے والوں میں 20مزدور،سول سکیورٹی اہلکار اجمل شامل ہے،مرنے والے کان کنوں کا تعلق پشین، قلعہ سیف ،ژوب، مسلم باغ، موسی خیل، کچلاک اور افغانستان سے ہے،زخمی ہونےوالوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

کوئلہ کان کے مالک حاجی خیر نے کہاحملے میں ہینڈ گرنیڈ ،راکٹ لانچر سمیت دیگر بڑے ہتھیار استعمال کئے گئے،مسلح افراد نے کوئلہ کانوں کی مشینری کو بھی جلا دیا ۔

ایس پی ،ایس ایچ او دکی نے کہامسلح افراد نے مزدوروں کو ٹولیوں کی شکل میں یکجا کرکے گولیاں برسائیں،فائرنگ ،دھماکوں کا سلسلہ ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہا ،سکیورٹی اداروں نے حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

دریں اثنا شہریوں نے کان کنوں کی ہلاکت کیخلاف کوئٹہ کے باچا خان چوک پر میتیں رکھ کر دھرنا دیا،دکی میں شٹر ڈاو¿ن ہڑتال کی گئی۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے کان کنوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی،شہبازشریف نے کہابےگناہ مزدوروں کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا، دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، ملک دشمنوں کو منہ کی کھانی پڑے گی، ہر قسم کی دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کےلئے پر عزم ہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی ودیگر سیاسی رہنماﺅں نے کہابےگناہ مزدوروں کو قتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ملوث شرپسند عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بےگناہ مزدوروں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے دہشتگردوں کےخلاف فوری موثر کارروائی کا حکم دےدیا، میر سرفراز بگٹی نے کہا دہشتگردوں نے ایک بار پھر غریب مزدوروں کو نشانہ بنا کر ظلم و بربریت کی انتہا کردی ، دہشتگردوں کا ایجنڈا پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے، عام غریب مزدوروں کو سافٹ ٹارگٹ سمجھ کر نشانہ بنایا جاتا ہے دہشتگرد بزدل ہیں ،منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا،ایک ایک بے گناہ کے قتل کا حساب لیں گے ،دہشتگردوں کو بےگناہوں کا ناحق قتل لے ڈوبے گا،جنگ میں فتح حق کی ہوگی۔