راولپنڈی:(بیورورپورٹ)کے پی میں آپریشنز ، سکیورٹی فورسز نے 4 خوارج کو جہنم واصل کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 9 اکتوبر کو ضلع بنوں کے عمومی علاقے جان خیل میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 خوارج ہلاک کردئیے گئے۔
10 اکتوبر کو شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں دوسرے آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسزنے خوارج کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا، فائرنگ کے تبادلے میں مزید 2خوارج مارے گئے، مارے گئے خوارج سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
کے پی میں آپریشنز ، 4 خوارج جہنم واصل،ہتھیار ، گولہ بارود برآمد



















