مبارک ثانی کیس میں6 فروری ،24 جولائی کے فیصلے واپس

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)6 فروری ،24 جولائی کے فیصلے واپس ،سپریم کورٹ نے مبارک ثانی کیس کافیصلہ جاری کردیا۔

فیصلے کے مطابق وفاق ،پنجاب کی جانب سے 24 جولائی فیصلے میں غلطیوں کی تصحیح کیلئے درخواست دائرکی گئی ، درخواستوں کی بنیاد پر 19 علما کو نوٹس کئے ،علما نے پیرا 7,42 اور 49 (ج) پر اعتراضات کئے، موقف سننے کے بعد 6 فروری،24جولائی کے فیصلے میں معترضہ پیراگرافس کوحذف کیا جاتا ہے،سپریم کورٹ نے کہا تصحیح شدہ فیصلے کے بعد 6 فروری اور 24 جولائی کے فیصلے واپس لیے جاتے ہیں، ٹرائل کورٹ گزشتہ فیصلوں سے متاثر ہوئے بغیر ضمانت کیس کا ٹرائل چلائے۔