لاہور (مقصود خالد) سر گنگا رام ہسپتال ری ویمپنگ ہونےوالے بلاک میں جنرل سرجری کے سٹیٹ آف دی آرٹ آپریشن تھیٹرز کا افتتاح کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی/ پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے سر گنگا رام ہسپتال ری ویمپنگ کے بعد سرجیکل آپریشن کا افتتاح کردیا ۔اس موقع پر ایم ایس سر گنگا رام ہسپتال ڈاکٹر عارف افتخار، پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عبد الحمید، جنرل سرجری کے پروفیسر ڈاکٹر عمران اسلم، پروفیسر ڈاکٹر قمر اشفاق، ڈاکٹر شبیر چوہان، پروفیسر ڈاکٹر مزمل، ڈاکٹر ذکیہ پروین، ڈاکٹر کامران اشرف، ڈاکٹر سلمان کریم، ڈاکٹر ثناءاور اشفاق احمد بھٹی نے شرکت کی۔ سرجری کے 5 آپریشن تھیٹرز بحال ہونے سے مریضوں کو بہتر اور معیاری طبی سہولیات میسر ہونگی۔ پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے کہا کہ گنگارام ہسپتال کو ماڈل آف دی آرٹ ہسپتال آئیں گے۔ پنجاب بھر سے آنے والوں مریضوں کو نئے آپریشن فنکشنل ہونے کی کی وجہ سے آپریشن میں جدید طرز پر بنائے گئے ہیں۔ سٹرلائزیشن کی جدید مشینری فراہم کردی گئی ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر صحت کی ذاتی دلچسپی کی وجہ ری ویمپنگ کا کام پایہ تکمیل تک پہنچا۔ روز نامہ مشرق سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ایس ڈاکٹر عارف افتخار نے کہا کہ وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل کی دن رات کاوشوں سے ری ویمپنگ کام بہت جلد مکمل ہوا۔گنگا رام ہسپتال اس وقت پنجاب کے دوسرے ہسپتالوں سے ایک قدم آگے ہے جہاں ہر سوفیصد مفت ادوایات فراہم کی جارہی ہیں پانچ جدید طرز کے بنائے گئے ہیں۔ نئے آپریشن تھیٹر بننے سے مریضوں کے جلد آپریشن ہونے سے ورک لوڈ کم ہوگا۔انہوں نے کہا میرے دروازے عام شہریوں کے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں۔
گنگا رام ہسپتال، ری ویمپ بلاک میں سٹیٹ آف دی آرٹ آپریشن تھیٹرز کا افتتاح



















