لاہور (اپنے نمائندے سے) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پانچ آئی پی پیز کی رقم عوام کو بجلی بلوں میں واپس کی جائے۔ حافظ نعیم الرحمن نے منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کو احتجاج کا حق ہے جس پر حکومت کو فاشسٹ رویہ نہیں اپنانا چاہیے، یہ کہہ کر جان نہیں چھڑوائی جا سکتی آئی جی نے سب کچھ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے پانچ آئی پی پیز معاہدے ختم کرنے کااعلان کیا ہے جو خوشی کی بات ہے، 411 ارب روپے قومی خزانہ میں آئیں گے، بجلی صارفین کو ریلیف دیں، کیپسٹی رقم بجلی کے بلوں سے کم کریں، پانچ آئی پی پیز کی رقم عوام کو بلز میں واپسی کی صورت میں ملنے چاہیے، یہ جائز بل نہیں جو عوام کو مل رہے ہیں۔ جو بجلی نہیں بن رہی اس کے پیسے عوام ادا کررہے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ ہزاروں ارب روپے ان آئی پی پیز کو دیے گئے جن سے ناجائز معاہدے کئے گئے، پانچ آئی پی پیز کے معاہدے ختم ہونا خوش آئند ہے لیکن اگلے ماہ سے عوام کو ریلیف دینا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسی آئی پی پیز ہیں جو پاک فوج کے زیر اثر چلتی ہیں، فوجی فرٹیلائزر کی بھی آئی پی پیز چلتی ہیں، یہ بھی اپنی کیپیسٹی پے منٹ فوری ختم کریں، معاہدوں میں خرابیوں کے ذمہ داروں کا فرانزک آڈٹ ہونا چاہیے، بتایا جائے کون کون اس چوری میں ملوث رہا کس نے عذاب مسلط کیا۔
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مخصوص ایجنڈے،نظریات کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے: عطاتارڑ
پنجاب میں جنسی تشدد کی روک تھام، متاثرین کے تحفظ ، انصاف تک رسائی کیلئے جامع فریم ورک کا اجرائ
افسران کے مابین پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ عوام دوست پولیسنگ کی بنیاد ہے :آئی جی پنجاب
ایف بی آر کا 17 سالہ مربوط ٹیکس نظام ختم، انکم اور سیلز ٹیکس کے شعبے الگ کرنے کا فیصلہ
تمام پراجیکٹس کو مقررہ وقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے: کمشنر ساہیوال
خیبر پختونخوا میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ کا نام تبدیل، اسٹیبلشمنٹ مقرر


















