پشاور: (بیورو رپورٹ) پشاور ہائیکورٹ نے کالعدم پی ٹی ایم کو متنازع زمین پر قومی جرگے سے روکدیا، مشتمل جسٹس عتیق شاہ اور جسٹس صاحب زادہ اسدپر مشتمل 2رکنی بنچ نے سماعت کی۔
شہری کی طرف سے پٹیشن دائر کی گئی کالعدم پی ٹی ایم کی جانب سے متوازی عدالتی نظام کے جلسے کےلئے چنی گئی جگہ متنازع ہے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا پی ٹی ایم کو وفاق کی جانب سے کالعدم قرار دیا گیا اور کالعدم ہونے کی بنا پر پی ٹی ایم کی ہر سرگرمی پر قانونی طور پر پابندی عائد ہے۔
عدالت نے کہا کسی بھی کالعدم تنظیم پر قانون نافذ کرنےوالے اداروں کی جانب سے کارروائی قانونی طور پر جائز ہے، پشتون قومی عدالت کےلئے استعمال ہونےوالی زمین بھی متنازع ہے،عدالت نے متنازع زمین پر جلسہ روکنے کےلئے سٹے آرڈر جاری کرتے ہوئے پولیس کو امن و امان برقرار رکھنے کےلئے کارروائی کی اجازت دےدی۔
پشاور ہائیکورٹ نے کالعدم پی ٹی ایم کو متنازع زمین پر جرگے سے روکدیا



















