مونال ریسٹورنٹ گرانے کے فیصلے پر سٹے آرڈر دینے والا جج معطل

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) مونال ریسٹورنٹ گرانے کے عدالت عظمیٰ فیصلے کے باوجود سٹے آرڈر دینے والے جج انعام کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے معطل کردیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے جج انعام کی معطلی کے احکامات جاری کیے اور سینئر سول جج سے او ایس ڈی بنادیا، سینئر سول جج انعام کو فوری طور پر ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کا حکم دےدیا گیا،چیف جسٹس عامر فاروق نے سینئر سول جج کےخلاف انکوائری کا بھی حکم دےدیا، انکوائری افسر سیشن جج کامران بشارت مفتی ہوں گے،عدالتی ذرائع کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق نے سینئر سول جج انعام کو ہائیکورٹ طلب کیا تھا۔