خیبرپختونخوا ہاوس سیل کرنے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
اسلام آباد :(بیورورپورٹ) صوبائی حکومت نے خیبرپختونخوا ہاوس سیل کرنے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
خیبر پختونخوا حکومت نے سیکرٹری ایڈمن کے ذریعے جمع کرائی گئی درخواست میں سیکرٹری قانون، سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے ،سی ڈی اے،آئی جی اسلام آباد، ڈائریکٹر بلڈنگ اینڈ کنٹرول سی ڈی اے کو فریق بنایا۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیاصوبائی حکومت کی پراپرٹی کے پی ہاوس کو غیر قانونی طور پر سیل کیا گیا،کے پی ہاوس کو سیل کر کے سرکاری گاڑیاں تحویل میں لینے کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیا جائے، پشاور ہائیکورٹ گئے تو کہا گیا متعلقہ فورم اسلام آباد ہائیکورٹ بنتا ہے،عدالت سے استدعا ہے خیبرپختونخوا ہاوس کو فوری ڈی سیل کرنے کا حکم دیا جائے۔



















