پشاور:(بیورورپورٹ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے آئی جی کو نہ ہٹایا تو اسلام آباد پر پھر دھاوا بولیں گے، تصادم ختم کرنے کےلئے ڈی چوک کی بجائے کے پی ہاوس جانے کا فیصلہ کیا جو ہماری ملکیت ہے، وہاں پہنچا تو رینجرز اور آئی جی اسلام آباد نے پولیس کےساتھ دھاوا بول دیا، تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا، دہشتگردوں کی طرح مار پیٹ کی گئی۔
کے اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کے پی سوا جہاں بھی جلسہ کرو وہاں فسطائیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جلسے کی جگہ ایسے دی جاتی ہے جیسے جانور ہوں،کے پی کے سوا جب بھی پنجاب میں کہیں بھی احتجاج کی کال دی تو فسطائیت کا استعمال کرتے ہوئے لوگوں کو اٹھایا گیا، جب بھی احتجاج کی جو جگہ مانگی بدلے میںکوئی اور دی گئی، ہمیں جلسے کےلئے جگہیں ایسے دی گئیں جیسے مویشی ہوں، عمران خان نے ہمیشہ پرامن سیاست کی اور ہمیں بھی امن کا درس دیا مگر مخالفین نے آئینی حق بھی نہیں دیا، لوٹا کریسی اور ہارس ٹریڈنگ کو قانونی قرار دلوادیا ،فیصلہ کیا اجازت ملے یا نہ ملے احتجاج ریکارڈ کرنا ہے
گنڈ ا پور نے کہالیڈروں ،کارکنوں کو احتجاج کےلئے پہنچے کا کہا، جگہ جگہ کنٹینر لگادئیے گئے، شیلنگ کی گئی، ڈنڈے مارے گئے مگر پھر بھی پر امن طور پر ظلم سہتے ہوئے پہنچے تو دیکھاشیلنگ ہورہی ہے،وزیراعلیٰ کے پی نے کہا پولیس ،رینجرز کو دھکیل کر پہنچے ،دونوں جانب فوج موجود تھی، عمران خان نے کہا فوج سے لڑائی نہیں نہ ہی کوئی ایجنڈا ہے، حالات ایسے بن گئے رینجرز پولیس اور عوام کے درمیان ٹکراو ہوا، سوچ تصادم کی نہیں تھی۔
دریںاثناءوزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کےلئے رٹ دوبارہ دائر کردی گئی،میاں عزیز الدین کاکاخیل نے رجسٹرار آفس کا عائد کیا گیا اعتراض دور کرنے کے بعد رٹ دوبارہ دائر کی، عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا وزیر اعلیٰ نے ہجوم کےساتھ پنجاب میں کئی جرائم کیے،وزیراعلیٰ ریاست کو ریاست کےساتھ لڑانا چاہتا ہے، علی امین گنڈاپور کو وزیراعلیٰ کے عہدے سے ہٹایا جائے۔
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مخصوص ایجنڈے،نظریات کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے: عطاتارڑ
پنجاب میں جنسی تشدد کی روک تھام، متاثرین کے تحفظ ، انصاف تک رسائی کیلئے جامع فریم ورک کا اجرائ
افسران کے مابین پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ عوام دوست پولیسنگ کی بنیاد ہے :آئی جی پنجاب
ایف بی آر کا 17 سالہ مربوط ٹیکس نظام ختم، انکم اور سیلز ٹیکس کے شعبے الگ کرنے کا فیصلہ
تمام پراجیکٹس کو مقررہ وقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے: کمشنر ساہیوال
خیبر پختونخوا میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ کا نام تبدیل، اسٹیبلشمنٹ مقرر


















