پی ٹی ایم ملک دشمن،کالعدم ٹی ٹی پی ،افغان طالبان سے رابطے ہیں، عطا تارڑ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے پی ٹی ایم کے کالعدم ٹی ٹی پی اور افغان طالبان سے رابطے ہیں، تمام شواہد سامنے آنے کے بعد پابندی لگائی ،کسی کوبھی ملک کےخلاف سازش کی اجازت نہیں دی جاسکتی، معیشت مستحکم ہورہی ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا پی ٹی ایم نے پاکستان کے جھنڈے کونذرآتش کیا، پی ٹی ایم کوبیرون ملک سے فنڈنگ کی جارہی تھی،پی ٹی ایم والوں نے بیرون ملک پاکستانی سفارت خانوں پرحملے کیے،پی ٹی ایم حملوں میں افغان باشندے بھی ملوث پائے گئے، سبق تحریک انصاف کےلئے بھی ہے، تحریک انصاف والے کہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی نہیں توپاکستان نہیں، علی امین گنڈا پورکہتا ہے 12 اضلاع سے ہو کر خیبرپختونخوا پہنچا سب سے بڑا جھوٹ ہے۔