کراچی:(بیورورپورٹ)کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،ڈی ایس پی سی ٹی ڈی علی رضا کے قتل میں ملوث 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مارے گئے دہشتگردوں کی شناخت قاسم رشید ، عثمان کے نام سے ہوئی ،تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے تھا بعد میں کالعدم ٹی ٹی پی میں شمولیت اختیار کی،ہلاک دہشتگرد حافظ قاسم رشید کراچی کا نیا امیر تھا۔
حکام کے مطابق مقابلے کے دوران مارے گئے دونوں دہشتگردوں سے کلاشنکوف، 2پسٹل، 3ہینڈ گرنیڈ ،خودکش جیکٹ، ٹارگٹ کلنگ لسٹ برآمد کرلی ،دہشتگردوں کی گرفتاری میں مدد دینے والے کےلئے 50لاکھ انعام مقرر تھا۔
کراچی ،ڈی ایس پی علی رضا کے قتل میں ملوث 2 دہشتگرد ہلاک


















