اسلام آباد: (بیورورپورٹ)حکومت نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) پر پابندی عائد کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
وزارت داخلہ کے اعلامیے میں کہا گیاپی ٹی ایم ملک دشمن بیانیہ اور انارکی پھیلانے میں ملوث ہے، ٹھوس شواہد کی روشنی میں پابندی کا فیصلہ کیا گیا، پی ٹی ایم ملک میں امن و سکیورٹی کیلئے خطرہ ہے، 1997 کے انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ 11 بی کے تحت پابندی عائد کی جاتی ہے،پشتون تحفظ موومنٹ کو متعدد بار پہلے بھی کالعدم جماعت قرار دیا جاچکا ہے۔
ملک میں امن و سکیورٹی کےلئے خطرہ پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی عائد



















