اسلام آباد،لاہور: (بیورورپورٹ،کرائم رپورٹر)اسلام آباد،لاہور میدان جنگ،شدید جھڑپیں،شیلنگ،پتھراﺅ،پی ٹی آئی کارکنوں کاڈی چوک پر پڑاﺅ،رات گئے دھرنا ختم،بارش سے شیلنگ کے اثرات زائل،سلمان اکرم راجہ،زرتاج گل،مسرت جمشید چیمہ سمیت متعدد کارکن،وکلا اورسول کپڑوں میں ملبوس خیبر پختوا پولیس کے اہلکار گرفتار،وزیر داخلہ محسن نقوی نے تمام صورتحال کاذمہ دار وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کو قراردےدیا۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا قافلہ تمام رکاوٹیں عبور کرکے اسلام آباد پہنچا، کرینیں، شاول، فائرانجن اور ایمبولینسیں بھی قافلے کاحصہ رہیں،پولیس،پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ سارادن جاری رہا، مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے شیل ،ربڑ کی گولیاں فائر کی گئیں، کارکنوں نے پتھراو¿ ،غلیلوں کےساتھ کنچے مارے،شدیدبارش نے شیلنگ کے اثرات زائل کردئیے،بعدازاں پی ٹی آئی کارکنوں نے ڈی چوک پر دھرنا دیا،حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی،مشتعل افراد کی جانب سے جلاﺅ گھیراﺅبھی کیا گیا،پولیس نے متعدد کارکنوں کو گرفتار کرکے انسداد دہشتگردی ایکٹ و دیگردفعات کے تحت درج کرلیا،ذرائع کے مطابق سول کپڑوں میں ملبوس خیبر پختوا پولیس کے اہلکار بھی پکڑے گئے،اہلکار کارکنوں کےساتھ احتجاج میں شریک تھے۔
دریں اثنا احتجاج کے پیش نظر جڑواں شہر پابندیوں کی زد میں رہے، انٹرنیٹ،موبائل ،پبلک ٹرانسپورٹ اور میٹرو بس سروس معطل رہی ،جگہ جگہ کنٹینرز ،خاردار تاروں کی باڑ و دیگر رکاوٹوں کے باعث عوام کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا، اسلام آباد کی سڑکوں پرپاک فوج کے دستے گشت کر تے رہے ،ڈی چوک پر آنیوالے کارکنوں نے رات گئے قیادت کی جانب سے اعلان کے بغیر ہی دھرنا ختم کر دیا اور منتشر ہو گئے۔
ادھر لاہور میں بھی صورتحال کشیدہ رہی،پولیس،کارکنوں میں شدید تصادم دیکھا گیا،متعدد زخمی ہوگئے،سلمان اکرم راجہ،زرتاج گل،مسرت جمشید چیمہ سمیت درجنوں کو گرفتار کرلیا گیا،دریں اثنا سول سیکرٹریٹ کے قریب اور ایوان عدل کے باہر پولیس ، پی ٹی آئی کارکنوں ،انصاف لائرز ونگ کے وکلاءمیںجھڑپیںہوئیں ، کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھراﺅ کیا گیا ،پولیس کی جانب سے منتشر کرنے کےلئے آنسو گیس کی شدید شیلنگ کی گئی ، جی پی او چوک میں بھی پولیس ،وکلا کے درمیان جھڑپ ہوئی ،پولیس نے دفعہ 144کی خلاف ورزی اور امن و مان کی صورتحال پیدا کرنے پروکلاءسمیت متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔
قبل ازیں پی ٹی آئی کی جانب سے مینار پاکستان گراﺅنڈ میں احتجاج کی کال پر لاہور کی مختلف شاہراہوں کو کنٹینرز لگا کر سیل رکھا گیا،شہر کے داخلی و خارجی راستے بند ر ہے،دوسرے شہروں سے آنے اور جانے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
علاوہ ازیں پنجاب حکومت نے بھی امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کےلئے پاک فوج کو طلب کرلیا،وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ،فوج، سول آرمڈ فورسز اور پولیس سے ملکر ایس سی او کانفرنس میں امن و امان برقرار رکھے گی، ائیر پورٹس، راستوں، مقامات و اردگرد کے علاقوں میں امن و امان برقرار رکھا جائے گا،پنجاب حکومت کے اعلامیے میں کہا گیا فوج کی طلبی کا فیصلہ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے اجلاس میں کیا گیا،فوج کو انتشار پھیلانے والوں کےساتھ سختی سے نمٹنے کا اختیار ہو گاجبکہ لاہور، راولپنڈی ،اٹک میں رینجرز کی 9 کمپنیوں کو ڈیوٹی کےلئے بلالیاگیا۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پنجاب کی حدود میں آنے والے ائیر پورٹس، ائیر بیسزو دیگر اہم مقامات پر فوج تعینات ہوگی۔
اسلام آباد،لاہور میدان جنگ،جھڑپیں،گرفتاریاں،علی امین گنڈا پور گرفتار یا نہیں؟

















