اسلام آباد:(بیورورپورٹ)عدالت نے اسلحہ برآمدگی کیس میں علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں علی امین گنڈا پور کےخلاف غیر قانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسین زیدی نے کی،متعدد مرتبہ طلبی کے باوجود وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا عدالت پیش نہ ہوئے،عدالت نے حکم دیا علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے،مزید سماعت 12 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔
اسلحہ برآمدگی کیس میں علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری


















