آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ سے بھارت کو پہلے میچ میں شکست

دبئی (مشرق نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 58 رنز سے شکست دے دی۔دبئی میں کھیلے جا رہے ورلڈ کپ کے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 160 رنز بنائے اور بھارت کو جیت کیلئے 161 رنز کا ہدف دیا۔ بھارتی ویمن ٹیم ہدف کے تعاقب میں 102 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ایک اور میچ میں جنوبی افریقہ نے سابق عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا۔ ویسٹ انڈیز نے 6 وکٹوں پر 118 رنز بنائے تھے۔جنوبی افریقا نے ہدف 18 ویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا۔