پی ٹی آئی جے شنکر کو شہداءکے تباہ مزاروں پر بھی لےجائے: عرفان صدیقی

اسلام آباد :(بیورورپورٹ)ن لیگی سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے پی ٹی آئی جے شنکر کو شہداءکے تباہ مزاروں پر بھی لے جائے، بھارتی وزیر خارجہ کی کانفرنس میں شرکت کا اعلان دونوں ممالک کے تعلقات کےلئے اچھی خبر ہے۔

عرفان صدیقی نے بیرسٹر سیف کے بیان میں ردعمل دیتے ہوئے کہا پی ٹی آئی نے تمام رہنماﺅں میں سے صرف بھارتی وزیر خارجہ کو اپنے احتجاج سے خطاب کی دعوت دی،بہتر ہو گا پی ٹی آئی جے شنکر کو 200 سے زیادہ دفاعی تنصیبات اور شہداءکے تباہ شدہ مزاروں پر بھی لے جائے تاکہ پی ٹی آئی اور بھارت ہمیشہ کےلئے لازوال رشتوں میں بندھ جائیں گے۔