اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف کااسرائیلی مظالم کیخلاف بڑا اقدام،غزہ کے معاملے پر اے پی سی بلا لی، 7 اکتوبر کو فلسطینیوں کیساتھ یوم یکجہتی منانے کا اعلان کردیا۔
وزیراعظم شہبازشریف سے امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن ،پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی، 7 اکتوبر کو غزہ پر اسرائیل جارحیت کے ایک سال مکمل ہونے پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے وزیراعظم کی میزبانی میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے اور 7 اکتوبرکو ملک بھر میں اسرائیلی مظالم کا شکار مسلمان بہن بھائیوں سے یومِ یکجہتی منانے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعظم ہاوس کے مطابق یومِ یکجہتی فلسطین و آل پارٹیز کانفرنس کیلئے کمیٹی کے قیام کی منظوری دےدی گئی ،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، شیری رحمن، سعد رفیق ، نیئر بخاری شامل ہیں،ملاقات میں اتفاق کیا گیا7 اکتوبر کو ملک بھر میں اسرائیلی ظلم وستم کےخلاف اجتماعات و سیمینار ہوں گے، آل پارٹیز کانفرنس میں صدرآصف زرداری اور وزیر اعظم شہبازشریف شرکت کریں گے۔
اعلامیے میں کہا گیابلاول بھٹو نے یوم یکجہتی فلسطین کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا، ملاقات میں جماعت اسلامی کے غزہ ،فلسطین کے حق میں یکجہتی موقف کی تعریف کی گئی۔
دریں اثنا چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے صدر ،وزیراعظم کی جانب سے آل پارٹیزکانفرنس کی میزبانی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاغزہ میں قابض افواج کے سفاکانہ قتل عام کے ایک سال بعد جنگ کادائرہ لبنان تک پھیل چکا ، غزہ میں سفاکانہ قتل عام سے شروع جنگ کا پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لینے کا خطرہ ہے،پوری قوم کو سامراجی صیہونی ایجنڈے کےخلاف ایک آواز میں بولنا چاہیے۔
دریں اثنا ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہاوزیراعظم کو تجویز دی حکومت نہ صرف پاکستان میں یوم یکجہتی فلسطین کا اعلان کرے بلکہ عالمی سطح پر رابطے کرکے انٹرنیشنل ایونٹ کے طور پر منانے کےلئے بھی کوششیں کی جائیں،عوام سے اپیل کی جائے پیر کو دن 12بجے گھروں، دفاتر سے نکل کر اہل فلسطین و لبنان کے حق میں آواز بلند کرے،حکومت کو فلسطین ایشو پر مزید موثر حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہاتمام اسلامی ممالک سے ایک آواز بننے کی اپیل کر رہے ہیں،اہل غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو ایک سال مکمل ہوگیا اب سب کو ایک ہونا ہوگا،وزیراعظم سے ملاقات اسی سلسلے کی کڑی تھی،دیگر حکومتی و اپوزیشن جماعتوں سے بھی رابطے کررہے ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر ،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، اپوزیشن الائنس کے سربراہ محمود اچکزئی کو بھی دعوت د ےدی،7 اکتوبر کو پوری قوم12بجے سکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں، گھروں اور دفاتر سے باہر نکلے۔
20 افسران کا امریکی تربیتی دورہ مکمل، پروبیشن، پیرول ، پریزن نظام میں اصلاحات کیلئے اہم پیشرفت
وزیر اعلیٰ سے ملاقات کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے: پیر اشرف رسول
پنجاب میں گندم کے بیج کی قلت، بلیک مارکیٹنگ ، بدانتظامی کے الزامات
پنجاب، 6 مختلف اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر سنٹرز بنانے کا فیصلہ
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

















