اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وفاقی وزرا نے کہاہے دنیا معاشی بہتری کی معترف،ایس سی او سمٹ پاکستان کیلئے بڑا اعزاز،مخالفین احتجاج کیلئے پارلیمنٹ کافورم استعمال کریں،سڑکوں پر نکلنے سے منفی تاثر جائیگا۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاملائیشین وزیراعظم کی آمد معیشت کےلئے بہترین ثابت ہورہی ہے، ملائیشیا کو گوشت،چاول برآمد کرینگے،دونوں ممالک کے درمیان آئی ٹی اور اے آئی کے معاملات میں فروغ دیا جائےگا، ابتدائی طور پر ایک لاکھ ٹن چاول اور 200 ملین ڈالر کا گوشت ملائیشیا برآمدکیا جائےگا،باہر کے وفود کا پاکستان آنا، تجارت کے فروغ کے اعلانات ملک کےلئے بہترین ثابت ہورہے ہیں، سعودی عرب کے اعلیٰ سطح وفد کی آمد جلد متوقع ہے، شنگھائی کانفرنس پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی ہے،12ممالک کے سربراہان اسلام آباد آئیں گے،پاکستان سرمایہ کاری، تجارت اور سیاحت کیلئے نئی جگہ بننے جارہا ہے۔
عطا تارڑ نے کہاٹیکس فائلرز دگنے ہوگئے ،اضافے سے ٹیکس کلیکشن زیادہ ہوگی، آئندہ دنوں میں فائلرز کی تعداد مزید بڑھے گی، سٹاک ایکسچینج میں روزانہ ریکارڈ بن رہے ہیں، مہنگائی ،شرح سود میں کمی آگئی،پٹرولیم مصنوعات سستی کی گئیں، برآمدات میں14فیصد اضافہ،تجارتی خسارہ نیچے آگیا،سب معاشی بہتری کے اشارئیے ہیں۔
وزیراطلاعات نے کہاسی پیک کے آغاز پر بانی پی ٹی آئی عمران خان نے دھرنا دیا، ایس سی اوسمٹ پاکستان کےلئے بڑے اعزاز کی بات ہے ایسے مواقع پر احتجاج کرنا منفی پیغام ہے ،پاکستان کا مثبت تشخص دنیا کو دکھانا ہے،مہمان نواز لوگ ہیں، اچھا پاکستان دکھانا ذمہ داری ہے،مخالفین پارلیمنٹ کے فلور پر احتجاج کریں، سڑکوں پر نکلنے سے منفی تاثر جائے گا، ملک و معاشی ترقی کی تعریف کرنی چاہیے،وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو مشورہ ہے پشاور جائیں اور ٹرانسپورٹ کرائے کم کریں۔
عطا تارڑ نے کہابین الاقوامی جریدے اور عالمی رہنما وزیراعظم کے کام کا اعتراف کررہے ہیں، عالمی رہنما کہہ رہے ہیں وزیراعظم شہبازشریف کام کو آخر تک مکمل کرنےوالے آدمی ہیں، چین نے کہا تھا شہباز سپیڈ ہے، اکانومی ٹیک آف کرے گی تو معیشت بحال ہوگی، اپوزیشن کو کہتا ہوں پوری دنیا کی طرح آپ بھی معیشت میں بہتری کی تعریف کریں،وزیراعظم کی جنرل اسمبلی میں تقریر کو سراہاگیا،فلسطینی ریاست نے تقریر کو اپ لوڈ کیا۔
وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا معاشی ترقی اورنئے کاروبارسے لوگوں کونوکریاں ملیں گی، غیرملکی سرمایہ کاری میں55فیصد،ترسیلات زرمیں44فیصداضافہ ہوا ،رواںسال معاشی شرح نمو3فیصدکے قریب ہوگی،مجموعی مہنگائی38سے6.7فیصدپرآگئی ،کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے میں80فیصدکمی ریکارڈ کی گئی،زرمبادلہ ذخائر بڑھ گئے۔
مصدق ملک نے کہاکوئی ایک معاشی اشاریہ تو خراب ہوجس پراحتجاج کیاجائے،ملک آگے بڑھ ر ہا ہے ،وزیراعظم کے پلان میں روزگارکی فراہمی ،غربت میں کمی شامل ہیں،دوسراپاکستان پکڑوماروآگ لگادواورچھوڑیں گے نہیں کاہے،پچھلی بارچینی صدرکادورہ روکاگیا،امریکہ میں پاکستان کیخلاف قرارداد پاس کرائی گئی،پی ٹی آئی والے خاص وقت پر احتجاج کیوں کرتے ہیں،پیشکش کی گئی انتخابات کاعمل بہتربنانے کیلئے بات کریں،میثاق معیشت کی دعوت دی،الیکشن چوری کرکے نواز،شہبازسمیت سب کوجیل میں ڈالاگیا۔
مخالفین احتجاج کیلئے پارلیمنٹ کافورم استعمال کریں،وفاقی وزرا


















