ملائیشین وزیراعظم،نعیم الرحمن اسرائیلی جارحیت کےخلاف احتجاج پر متفق

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد نے ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم سے ملاقات کی،وفد میں امیر العظیم ،آصف لقمان قاضی بھی شامل تھے۔

45 منٹ تک جاری رہنے والی ملاقات میں اتفاق پایا گیا غزہ ،لبنان میں اسرائیلی جارحیت روکنے کےلئے اسلامی ملکوں کی قیادت کو فوری کردار ادا کرنا چاہیے،فلسطےنی مزاحمت کے ایک سال مکمل ہونے پر 7 اکتوبر کو عالمی سطح پر اسرائیلی جارحیت کےخلاف احتجاج کیا جائے۔

حافظ نعیم الرحمن نے ملائیشین حکومت کی طرف سے فلسطینی زخمیوں کی دیکھ بھال کی کوششوں پر انور ابراہیم کو خراج تحسین پیش کیا، وزیراعظم انور ابراہیم نے حافظ نعیم الرحمن کو دورہ ملائےشےا کی دعوت دی، امیر جماعت اسلامی نے شکریہ ادا کیا اور ملائےشےا میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل پر خصوصی اقدامات کی درخواست کی،انور ابراہہم نے زمانہ طالب علمی میں پاکستان کے اپنے دوروں میں اسلامی جمعیت طلبہ اور سید ابو الاعلی مودودی کےساتھ ملاقاتوں کی خوشگوار یادوں کو تازہ کیا، ملاقات دوستانہ ،غیر رسمی ماحول میں ہوئی۔