لاہور:(کورٹ رپورٹر) لاہور ہائی کورٹ بار نے 63 اے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کردیا۔
اپنے اعلامیے میں لاہور ہائیکورٹ بار نے کہا5رکنی بنچ کے فیصلے سے عدالت عظمیٰ کے وقار کو ٹھیس پہنچی ،عوام کا مینڈیٹ حاصل کرنے والے ممبران پارلیمنٹ کو فلور کراسنگ کا موقع دینا کھلم کھلا ہارس ٹریڈنگ کی اجازت دینا ہے جس طرح عدالتی کارروائی کو جلدی میں مکمل کیا گیا عدلیہ پر حملے کے مترادف ہے۔
63اے پر فیصلہ ہارس ٹریڈنگ کی اجازت دینا ہے ، لاہور ہائی کورٹ بار

















