توشہ خانہ ٹو کیس: بشریٰ کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس

اسلام آباد: ( ) ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بشریٰ کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کی، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ ہفتے تک جواب جمع کرانے کا حکم دیا۔

بشریٰ کے وکیل نے موقف اختیار کیا بشریٰ 13 جولائی سےمقدمے میں قید ہیں، ٹرائل کورٹ نے درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی، عدالت سے استدعا ہے سماعت آئندہ پیر کو دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کی جائے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کیس کو معمول کے مطابق چلنے دیں، اگلے ہفتے کی نئی تاریخ بعد میں دی جائے گی۔

بعدازاں عدالت نے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔