ذاکر نائیک کی ملاقات، امت مسلمہ آپ پر نازاں ہے،وزیراعظم

اسلام آباد :(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف سے ممتازا سلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ملاقات کی،وزیر اعظم نے کہا اسلام امن کا دین ہے اور ذاکر نائیک اسلام کا صحیح پیغام لوگوں تک پہنچا کر انتہائی اہم فریضہ سر انجام دے رہے ہیں۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق شہبازشریف نے پاکستان آمد پر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا امت مسلمہ آپ پر نازاں ہے آپ نے دنیا بھر کو اسلام کے صحیح تشخص سے روشناس کرایا،میں آپ کے لیکچرز بہت شوق سے سنتا ہوں ،مجھے جان کر انتہائی خوشی ہوئی آپ کا بیٹا بھی آپ کے نقش قدم پر چل کر دین اسلام کی خدمت کر رہا ہے۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا 1991 میں پاکستان کا پہلا دورہ کیا ابھی تک یادیں تازہ ہیں، اسلام آباد کے علاوہ کراچی اور لاہور میں بھی لیکچرز دونگا۔