اسلام آباد: (بیورورپورٹ)اسلام آباد کے 3 حلقوں میں مبینہ دھاندلی کےخلاف پٹیشنز پر سماعت کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری کے الیکشن ٹربیونل کو پٹیشنز پر سماعت کرنا تھی،یاد رہے پی ٹی آئی کے امیدوار عامر مغل، علی بخاری اور شعیب شاہین نے مبینہ دھاندلی پر الیکشن ٹربیونل سے رجوع کر رکھا ہے۔
3 حلقوں میں مبینہ دھاندلی کےخلاف پٹیشنز پر سماعت کی کاز لسٹ منسوخ

















