پی ٹی آئی کا4اکتوبر کو ڈی چوک میں ہر صورت احتجاج کا اعلان
پشاور:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے 4 اکتوبر کو ڈی چوک میں ہر صورت احتجاج کا اعلان کردیا،پشاور میں پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت ہوا،کابینہ اراکین ،پارٹی قیادت اور اراکین اسمبلی نے شرکت کی،پارٹی قیادت ،اراکین نے فیصلہ کیا اکتوبر کو ڈی چوک میں ہر صورت احتجاج کیا جائےگا۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے خطاب کرتے ہوئے کہاگزشتہ احتجاج میں منصوبہ بندی ناقص تھی ،درمیانی راستے سے واپس ہونا پڑا ،احتجاج کے دوران کارکنوں ،رہنماوں کے پاس معیاری ماسک و حفاظتی آلات نہیں تھیںاب مخصوص اور تربیت یافتہ دستہ قافلوں سے پہلے جائے گا اور مشینری قافلوں سے آگے ہوگی۔
گنڈا پور نے کہا پچھلی بار مشینری قافلوں کے پیچھے تھی، راستے بند ہوئے تو ڈی چوک پہنچنے میں کئی دن لگ سکتے ہیں،تمام تیاریوں کےساتھ جائیں گے،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا 11بجے پشاور اور 12 بجے کے بعد صوابی سے قافلے جائیں گے،تمام قافلوں کی قیادت وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا خودکریں گے۔


















