خیبرپختونخوا حکومت کے پاس صرف ایک ایجنڈا جلسہ ،ناچ گانا کہاں کرنا ہے،کنڈی

پشاور:(بیورورپورٹ)گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہاہے خیبرپختونخوا حکومت کے پاس صرف ایک ایجنڈا جلسہ ،ناچ گانا کہاں کرنا ہے۔

اپنے بیان میںفیصل کریم کنڈی نے کہاکرتے کچھ نہیں صرف حکومتوں کو للکارتے ہیں لیکن اپنی منزل مقصود تک نہیں پہنچ سکتے،حق تو تھا پنڈی تک پہنچتے لیکن کچھ روز قبل سافٹ ویئر اپڈیٹ ہوا جس کے باعث پنڈی جانے سے گریزاں ہیں،پیپلز پارٹی حکومت میں آئی تو کے پی کے کو پرامن بنائیں گے۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہااگر آپ نے بات فوج سے کرنی ہے تو پھر فوجی ٹرائل برداشت کریں،خیبرپختونخوا کے پاس وسائل اور خزانے خالی ہو گئے۔