چین کا ایک بار پھر مشرق وسطیٰ میں جامع جنگ بندی کا مطالبہ

نیویارک (مشرق نیوز) چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے ایک بارپھر مشرق وسطیٰ میں بلا تاخیر جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتوار کو میڈیاسے بات چیت میں چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں بلا تاخیر جامع جنگ بندی کی ضرورت ہے، علاقائی کشیدگی ختم کرنے کا راستہ اسرائیل، فلسطین دو ریاستی حل ہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین یوکرین تنازع کے حل کیلئے کام کرتا رہا ہے، چین نے روس کی جنگ سے فائدہ اٹھانے کیلئے جلتی پر تیل ڈالنے کا کام نہیں کیا۔