راولپنڈی:(بیورورپورٹ)پنڈی میدان جنگ،تصادم،متعدد زخمی وگرفتار،گنڈا پور برہان انٹرچینج تک محدود،احتجاج ختم کرنے کااعلان،کارکن مشتعل،گاڑی کے آگے دھرنا دےدیا۔
احتجاج کےلئے آنے والے پی ٹی آئی کارکنوں ،پولیس کے درمیان جھڑپوں سے پنڈی میدان جنگ بنارہا، کارکنوں نے متعدد مقامات پر لگے کنٹینرز ہٹا دئیے،حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔
کارکنوں کو منتشر کرنے کےلئے پولیس کو شیلنگ کرنا پڑی، شیل قریبی گھروں میں گرنے سے خواتین اور بچوں کی حالت غیر ہوگئی،کئی مقامات پر شدید تصادم دیکھنے میں آیا،متعدد کارکن زخمی ہوگئے،کئی کو گرفتار کرلیا گیا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے برہان انٹرچینج سے پشاور واپسی کا اعلان کرتے ہوئے احتجاج ختم کردیا،علی امین گنڈاپور نے کارکنوں کو واپس جانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا اداروں کےساتھ ٹکراو¿ نہیں چاہتے، اپنا احتجاج ریکارڈ کرا دیا، دوبارہ آئیں گے۔
کارکنوں سے خطاب میںوزیراعلیٰ نے کہاخیبرپختونخوا نے ثابت کیا وہ اول دستہ ہے، حکومت آئینی حق نہیں دیتی، پہلے شیلنگ اور پھر فائرنگ کی گئی،بانی پی ٹی آئی کا حکم ریڈ لائن ہے،تحریک جاری رہے گی، بانی پی ٹی آئی کہیں گے تو اڈیالہ تک جائیں گے۔
پی ٹی آئی کارکنوں نے علی امین گنڈاپور کی واپسی کے اعلان پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اراکین اسمبلی ،وزرا کی گاڑیوں کا گھیراو کرکے دھرنا دیا اور کہااحتجاج کرکے واپس جائیں گے،وزیراعلیٰ کے سکواڈ ،کارکنوں میں شدید تلخ کلامی ہوئی ،کارکنوں نے کہا سڑکوں پر نکال کر آپ کیوں جاتے ہیں؟ ،وزیراعلیٰ استعفیٰ دیں۔
قبل ازیں پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہرو سیکرٹری سلمان اکرم راجہ کو گرفتار کر نے کے بعد رہا کر دیاگیا۔
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مخصوص ایجنڈے،نظریات کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے: عطاتارڑ
پنجاب میں جنسی تشدد کی روک تھام، متاثرین کے تحفظ ، انصاف تک رسائی کیلئے جامع فریم ورک کا اجرائ
افسران کے مابین پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ عوام دوست پولیسنگ کی بنیاد ہے :آئی جی پنجاب
ایف بی آر کا 17 سالہ مربوط ٹیکس نظام ختم، انکم اور سیلز ٹیکس کے شعبے الگ کرنے کا فیصلہ
تمام پراجیکٹس کو مقررہ وقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے: کمشنر ساہیوال
خیبر پختونخوا میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ کا نام تبدیل، اسٹیبلشمنٹ مقرر


















