اسلام آباد:(بیورورپورٹ)جسٹس بابر ستار نے ایک ماہ کی چھٹی لے لی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے چھٹی منظور کر لی۔
جسٹس بابر ستار سوموار کو آئندہ عدالتی ہفتے کے آغاز پر 30 ستمبر سے 29 اکتوبر تک چھٹی پر ہوں گے،عدالت میں لگنے والے کیسز کی سماعتیں ملتوی کر دی گئیں، وزارت قانون، سیکرٹری ٹو چیف جسٹس اور رجسٹرار سمیت دیگر متعلقہ حکام کو آگاہ کر دیا گیا ۔
جسٹس بابر ستار نے ایک ماہ کی چھٹی لے لی،عدالت میں لگنے والے مقدمات ملتوی

















