پوری قوم شہدا ،خاندانوں کی احسان مند رہے گی، صدر مملکت

کراچی:(بیورورپورٹ)صدر آصف زرداری نے کہاہے پوری قوم شہدا،خاندانوں کی ملک و قوم کےلئے بے مثال قربانیوں کیلئے احسان مند رہے گی۔

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق آصف زرداری کراچی میں ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید کے گھر گئے ،شہید کے لواحقین کےساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔

صدر مملکت نے کہاشہید ذاکر بلوچ نے قومی ذمہ داری سر انجام دیتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، پوری قوم شہدا کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے،آصف زرداری نے شہید کے جذبہ حب الوطنی کو سراہا۔