نیویارک :(خواجہ فاروق) وزیراعظم شہباز شریف نے بیروت میں شدید بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے اسرائیل کو جنگی جرائم پر جوابدہ اور غزہ میں نسل کشی روکنے پر مجبور کرنا ہوگا، جنگیں نہ روکی گئیں تو مستقبل تاریک ہوگا، اسرائیل پر تجارت ،اسلحہ سمیت دیگر پابندیاں لگانے کا وقت ہے،مشرق وسطیٰ، یورپ اور کسی بھی جگہ پر جنگوں کا پھیلاﺅ، عالمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی ،غربت میں اضافہ ورلڈ آرڈر کی بنیادوں کیلئے خطرناک ہے۔
سلامتی کونسل میںلیڈرشپ فار پیس مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا مسئلہ کشمیر پرسلامتی کونسل قراردادوں پرعملدرآمد ہونا چاہیے، تنازع حل نہ ہونے سے خطے کے امن کو خطرہ درپیش ہے،طاقت کے غیرقانونی استعمال کو کسی صورت برداشت نہ کیا جائے، بیروت پر بمباری انتہائی قابل مذمت ہے،سلامتی کونسل یوکرین میں جنگ بندی اور پرامن حل کیلئے غیر جانبدارانہ منصوبہ بنائے، کشیدگی میں اضافے کی اجازت نہیں دینی چاہیے، کونسل کشمیریوں کے بنیادی حقوق کی سنگین خلاف وزریوں کو روکنے کا مطالبہ کرے،افغانستان سے دہشتگردی، خاص طور پر داعش اور فتنہ الخوارج کا خطرہ دوبارہ سر اٹھا رہا ہے، افغانستان سے بڑھتے دہشتگردی خطرے سے موثر طریقے سے نمٹنا چاہیے۔
وزیراعظم نے کہاجوہری و روایتی ہتھیاروں کی دوڑ کو روکنے کی عالمی کوششوں کو بحال کیاجائے، نئے ہتھیاروں اور اے آئی سمیت ٹیکنالوجیز پر کنٹرول قائم کرنا چاہیے،پاکستان اگلے سال سلامتی کونسل کی نشست سنبھالنے پر مقاصد کو حاصل کرےگا۔
فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے غزہ میں اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہااسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی ،بربریت کامظاہرہ کر رہاہے ،پاکستانی عوام کے دل فلسطینی بھائیوں کےساتھ دھڑکتے ہیں،فلسطین کے معاملے کو طوالت دی گئی تو دنیا کا امن تباہ ہو سکتا ہے،اقوام عالم آزادآزاد فلسطینی ریاست کی تشکیل یقینی بنائے۔
شہبازشریف نے کہاوقت آگیاہے سب متحد ہو کر غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کریں،آزاد فلسطین کے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں، اسرائیلی اقدام نسل کشی اور بربریت کی خوفناک مثالیں ہیں ،تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی،فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کی جدوجہد،عزم اور قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،آزاد فلسطینی ریاست کاقیام عمل میں آئے گا۔
دریں اثنا پاکستان ،ایران نے اقتصادی و تجارتی تعاون بڑھانے اور گیس پائپ لائن منصوبے میںحائل رکاوٹیں دور کرنے کےلئے مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے پر اتفاق کر لیا،ایرانی خبرایجنسی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے نیویارک میں ملاقات کی ،مسعود پزشکیان نے شہید صدر کے دورہ پاکستان میں کیے گئے سمجھوتوں کو آخری شکل دینے ،عملدرآمد کےلئے تہران کے عزم کا اعلان کیا۔
مسعود پزشکیان نے تجارتی لین دین میں سہولت کےلئے ریلوے ،روڈ ٹرانسپورٹ کا وسیع نیٹ ورک بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا اقتصادی، سیاسی، مواصلاتی و سکیورٹی کے تقاضے مد نظر رکھے جائیں،مسلمانوں کے درمیان تفرقہ نہ ہوتا تو اسرائیل ایسے جرائم کے ارتکاب کی جرات نہ کرتا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا لبنان پر اسرائیل کے حالیہ حملوں نے ثابت کردیا نیتن یاہو اپنے جرائم کا سلسلہ روکنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے بلکہ اپنی فسطائیت کا دائرہ پورے خطے میں پھیلانا چاہتاہے۔
مزید برآں وزیر اعظم شہباز شریف سے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاونڈیشن (BMGF) کے بانی اور شریک چیئرمین مسٹر بل گیٹس نے ملاقات کی،شہبازشریف نے پولیو کے خاتمے، ماں ،بچے کی صحت، غذائیت، حفاظتی ٹیکوں، ڈیجیٹلائزیشن اور مالی شمولیت کےلئے گیٹس فاونڈیشن کے تعاون کو سراہتے ہوئے ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کو یقینی بنانے کےلئے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کیلئے کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے زور دیا مرض کاخاتمہ آئندہ نسلوں کو مہلک بیماری سے بچانے کےلئے بہت ضروری ہے،ملک بھر میں پولیو ویکسین پروگرام میں وزیر اعظم کی ذاتی نگرانی اور صوبائی حکومتوں کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔
وزیر اعظم نے گیٹس فاونڈیشن کی غزہ میں پولیو مہم کو سراہتے ہوئے فوری جنگ بندی اور اقوام متحدہ قراردادوں کے مطابق تنازعات کے حل پر زور دیا۔
مزید برآں وزیراعظم شہباز شریف نے ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا سے ملاقات کی،صدر ورلڈ بینک نے کہا ملکی ترقی کے پارٹنر ہیں، وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کےلئے اپنی ترجیحات واضح طور پر سامنے رکھیں،پاکستان کےساتھ شراکت داری کےلئے ٹیکنالوجی، علم، مالی تعاون پر فوکس کررہے ہیں، پاکستان کی میکرو اکنامک اصلاحات قابل تعریف ہیں۔
علاوہ ازی ںوزیراعظم شہباز شریف کی آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات میںملکی معاشی استحکام و ترقی کے فروغ کےلئے تعاون مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا،شہباز شریف نے معاہدے کےلئے آئی ایم ایف کے تعاون کو سراہتے ہوئے ادارہ جاتی اصلاحات کے نفاذ اور نجی شعبے کی ترقی کو فروغ دینے کےلئے حکومتی عزم کو اجاگر کیا۔
آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر نے اپنے ادارے کی جانب سے پاکستانی کوششوں کی حمایت کا اظہار کیا اور میکرو اکنامک استحکام برقرار رکھنے ،جامع و پائیدار ترقی کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔
ادھر وزیراعظم شہباز شریف اور برطانوی وزیراعظم سر کیئر سٹارمر نے پاک برطانیہ تعلقات کو مزید فروغ دینے ،مختلف شعبوں بالخصوص تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق کرلیا ،وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی معیشت کی ترقی کیلئے حکومتی اقدامات بالخصوص ایف بی آر کی اصلاحات اور ٹیکس بیس میں اضافے، موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے پاکستان کو درپیش مسائل ، دہشتگردی کےخلاف جنگ میں قربانیوں اور ملک میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع کو اجاگر کیا،شہبازشریف نے کہا دہشتگردی عالمی مسئلہ ہے ،تدارک کیلئے دنیاکو مل کر کام کرنا ہوگا۔
کارڈیک ایمرجنسی میں چند لمحوں کی تاخیر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے،پروفیسر سید عمران الحسن
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک خاندان کے 8 افراد جاں بحق
کویت ، ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک،پاکستانی سمیت4افراد زخمی
محفوظ دوا ایپ کااجرا،پاک چین تعاون حقیقی معنوں میں ستاروں تک جا پہنچا، وزیراعظم
مکہ اتحاد کے اجلاس میں یمن تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائےگا، خواجہ آصف
جناح ہاوس جلاو گھیراوکیس میں فلک جاوید کی درخواست ضمانت خارج
حکومت کےساتھ معاہدے پر اتفاق ، 29 نومبر کو اگلا لائحہ عمل دوں گا، نعیم الرحمن
آزاد کشمیر حکومت کا 100روزہ ترقیاتی پلان ،اربوں روپے مختص
پی ٹی آئی کے بغیر بھی انتخابی اصلاحات کمیٹی کی تشکیل کا آپشن موجود ہے،طارق فضل چودھری
نئے صوبوں کے معاملے پر پی ٹی آئی میں پھوٹ،پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تلخ جملوں کا تبادلہ



















