کوئٹہ ،پو لیس موبائل پر دھماکہ ،اہلکار سمیت 12افراد زخمی

کوئٹہ:( بیورورپورٹ)کوئٹہ میں دہشتگردی،پو لیس موبائل پر دھماکہ ،اہلکار سمیت 12افراد زخمی ہو گئے،اہلکارمشرقی بائی پاس بھوسہ منڈی میں گشت پر تھے،حملہ کردیا گیا،زخمیوں کو ہسپتال کرکے تحقیقات شر وع کردی گئیں،سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پولیس موبائل پر حملے کی مذمت کر تے ہوئے کہادہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گادہشت گرد بزدل ہیں جو سوفٹ ٹارگٹ کی تلاش میں رہتے ہیں ، جنگ جاری رہے گی ،زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔