راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہاہے آئینی ترامیم کے بینیفشری چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ انصاف نہیں ہونے دے رہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا سب گینگ آف تھری کو توسیع دینے کےلئے کیا جا رہا ہے،ملک کابیڑا غرق کرنے کے بعد اب سپریم کورٹ کو تباہ کر رہے ہیں، گینگ آف تھری کی توسیع کیلئے سارا ملک داو پر لگا دیا گیا،سارے فیصلے لکھے ہوئے آتے ہیں،چاہتے ہیں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججز بھی تابع ہو جائیں،الیکشن فراڈ کو کور کرنے کےلئے حکمرانوں کو اپنے ججز چاہئیں۔
سابق وزیراعظم نے کہاچیف جسٹس کا کام ہوتا ہے بنیادی حقوق کا تحفظ کرے، گرمیوں کا جلسہ بھی کیا کبھی 6 بجے ختم ہوتا ہے؟ ساری قوم کو پتہ ہے کیا ہو رہا ہے،چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر ملے ہوئے ہیں،سپریم کورٹ،معیشت سمیت پورا نظام ڈول رہا ہے،راولپنڈی میں جلسے کی اجازت نہ دی گئی تو احتجاج کریں گے،جسٹس منصور علی شاہ کی مکمل حمایت کرتے ہیں، اگلے چیف جسٹس کی تقرری کا اعلان کیا جائے۔
دوسری جانب عدالت نے 190 ملین پاو¿نڈز کیس میں عمران ،بشریٰ کے وکیل کو نیب تفتیشی افسر پر جرح کےلئے آخری مہلت دے دی،سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں کی، بانی پی ٹی آئی ،بشریٰ کو پیش کیا گیا،عدالت نے وکلا صفائی کو ہدایت کی آخری موقع دیا جا رہا ہے، آئندہ سماعت پر نیب تفتیشی افسر پر جرح مکمل کریں۔
گینگ آف تھری کی توسیع کیلئے سارا ملک داو پر لگا دیا گیا،عمران خان

















