اسلام آباد:(بیورورپورٹ)عدالت نے آصف زرداری، نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ کیس واپس نیب بھیجنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
احتساب عدالت اسلام آباد میں نواز شریف، آصف زرداری ،یوسف رضا گیلانی و دیگر کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس کی سماعت ہوئی،جج عابدہ ساجد نے کہا تمام فریقین متفق ہیں کیس عدالت کا دائرہ اختیار نہیں۔
صدر مملکت آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے نیب ترمیمی قانون عدالت کے سامنے پڑھے کر کہا نیب ترامیم کے بعد کیس عدالت کا دائرہ اختیار نہیں بنتاواپس چیئرمین نیب کو بھیج دیا جائے،نواز ،زرداری کےخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کا ریفرنس چلے گا یا نہیں، عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو 14 اکتوبر کو سنایا جائے گا۔
زرداری،نواز کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس چلے گایا نہیں؟،فیصلہ محفوظ

















