اسلام آباد، پشاور (بیورو رپورٹ) رہنمامسلم لیگ (ن) بیرسٹر دانیال چودھری نے کہا ہے ملک کو غیرمستحکم کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے،اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر دانیال چودھری نے کہا ملک کےخلاف پروپیگنڈا چلایا جارہا ہے ، اسرائیلی اخبارمیں کہا گیا بانی پی ٹی آئی اسرائیل کا ایجنڈا بہتر طور پر آگے لے کر جاسکتے ہیں ، اسرائیلی اخبار کے آرٹیکل کی کڑیاں پاکستان کو کمزور اور غیر مستحکم کرنے کی سازش سے ملتی ہیں، بانی پی ٹی آئی نے میئر لندن کے الیکشن میں پاکستانی میئر کو سپورٹ نہیں کیا، صیہونی لابی کو پاکستان کا ایٹمی طاقت بننا ہضم نہیں ہورہا ، پاکستان کابہتری کی طرف جانا دشمنوں کو چبھ رہاہے، سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، جب بھی ملک بہتری کی طرف جارہاہو تو کسی نہ کسی طریقے سے ملک کو کمزور کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، پی ٹی آئی افواج پاکستان کو کمزور کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ، بانی پی ٹی آئی سے متعلق حکیم سعید کی 20سال پہلے کی پیش گوئی درست ثابت ہورہی ہے،وفاقی وزیرانجینئر امیر مقام نے کہا ہے خیبرپختونخوا میں قیدی نمبر 804 کے نام پر لوٹ مار کی جارہی ہے،پشاو رمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انجینئر امیر مقام نے کہا خیبرپختونخوا میں عوام کے مسائل کے حل کی باری کب آئے گی کوئی نہیں جانتا، خیبرپختونخوا کے عوام شدید مشکلات کا سامنا کررہے ہیں، دہشتگردی کےخلاف جنگ میں عوام کو بے گھر ہونا پڑا، خیبرپختونخوا کے عوام نے قربانیاں دی ہیں، صوبے میں امن و امان کا شدید مسئلہ ہے، خیبرپختونخوا میں لوگ شام کو گھروں سے باہر نہیں نکل سکتے،پی ٹی آئی والوں کا ایجنڈا پاکستان کو تباہ کرنا ہے۔
ملک کوغیرمستحکم کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے:مسلم لیگ (ن)



















