پشاور:(بیورورپورٹ)نیب نے بی آر ٹی پشاور انکوائری میں168.5 ارب کی بڑی ریکوری کرلی۔
اعلامیے میں کہا گیا 25 سالہ تاریخ میں بی آرٹی پشاور معاملے میں168.5 ارب کی بڑی بالواسطہ ریکوری کی گئی،نیب نے عالمی ثالثی عدالت سے کنٹریکٹرز کا 31.5 ارب کا دعویٰ بھی خارج کرایا،بی آر ٹی پشاور منصوبے کی تحقیقات کا آغاز 2018 میں ہوا۔
تحقیقات میں بی آرٹی کے کنٹریکٹ کی غیرقانونی ایوارڈنگ اورسرکاری فنڈزمیں خرد برد کے الزامات سامنے آئے، نیب کی حالیہ قیادت نے تحقیقات کو تیزکیا تو108.5 ارب کی بچت ہوئی اور تحقیقات میں ثابت ہوا کنٹریکٹ میں شامل 6 منصوبے غلط طریقے سے چند مخصوص کمپنیوں کودئیے گئے۔
نیب کی بی آر ٹی پشاور انکوائری میں168.5 ارب کی بڑی ریکوری

















