اسلام آباد،لندن،نیویارک:(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہبازشریف نے جلسوں کی بجائے عوام کی معاشی حالت بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے عوام نے انتشاری سیاست مسترد کرکے معاشی پالیسیوں میں بہتری کو ترجیح دی ،گالی، گولی، انتشار اور فساد سے معیشت بہتر ہوگی نہ معاشرت،ہر صوبہ،ہر ادارہ عوامی مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کرے۔
ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا عوام مہنگائی میں کمی، مسائل کا حل اور معاشی بہتری چاہتے ہیں ، جلسوں کےلئے میدان بھرنے کی بجائے عوام کی معاشی حالت بہتر بنانے کی ضرورت ہے،جلسے 2028 میں کریں گے ابھی عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرنے کےلئے محنت کرنے کا وقت ہے،معاشی بحالی سیاسی استحکام سے جڑی ہے ، سیاسی انتشار کا مطلب عوام کو ریلیف دینے کے عمل کو متاثر کرنا ہے۔
شہبازشریف نے کہاعوام نے سیاسی استحکام میں کردار ادا کرکے معاشی ترقی کی حمایت کردی،سیاسی استحکام کےلئے قوم کا اتحاد پاکستان کے روشن معاشی مستقبل ،مہنگائی سے نجات کی ضمانت ثابت ہوگا،معاشی چیلنجز، دہشتگردی سے نمٹنے کےلئے پوری قوم ، سیاسی جماعتوں، اداروں ،صوبوں کو ملکر کام کرنا ہوگا ،سیاسی افراتفری میں قوم ،ملک کو بہت وقت ضائع ہوچکا ، مزید وقت ضائع کرنا ملک وقوم کے مفاد میں نہیں۔
وزیراعظم نے کہاوفاق تمام صوبوں کےساتھ ملکر عوامی مسائل کے حل، مہنگائی میں کمی، مساوی ترقی کےلئے بھرپور ساتھ دینے کی پالیسی پر کاربند رہے گا ،شکر ہے مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں واپس آئی ، معاشی حالات بہتر ہورہے ہیں ، برآمدات میں اضافہ، روپے کا مستحکم ہونا، ترسیلات زرمیں اضافہ، شرح سود کا کم ہونا سب معاشی ترقی کے واضح ثبوت ہیں،شہبازشریف نے کہاسب کا اصل ہدف ہونا چاہیے آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہواور یہی اصل کامیابی ہوگی۔
دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف نے سری لنکا کے صدارتی انتخابات میں انوار کمار ڈسانائیکے کو کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاہے انورا کمارا ڈسانائیکے کو سری لنکا کے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مخلصانہ مبارکباد، نومنتخب صدر کی ہر کامیابی کی خواہش کرتا ہوں،پاک سری لنکا تعلقات مزید مضبوط بنانے کےلئے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔
دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ امریکہ کی مصروفیات کا شیڈول سامنے آگیا،ترجمان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم 23 سے27 ستمبر نیویارک میں جنرل اسمبلی کے سیشن میں شرکت کریں گے،وزیر اعظم 27 ستمبر کوخطاب میں پاکستان کی کثیرالجہتی حمایت کا اعادہ ، عالمی امن، سلامتی اور فلاح و بہبود میں اقوام متحدہ کے کردار کی حمایت کریں گے۔
ترجمان نے کہا شہبازشریف سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر مسئلہ فلسطین، کشمیر کی اہمیت اور بین الاقوامی اقتصادی تعلقات میں ناانصافیاں دور کرنے کی ضرورت پر زور دیں گے،عالمی برادری سے اسلاموفوبیا کے بڑھتے رجحان کےخلاف فوری اقدامات کرنے کی اپیل کریں گے،مزید مصروفیات بھی شیڈول کاحصہ ہیں۔
20 افسران کا امریکی تربیتی دورہ مکمل، پروبیشن، پیرول ، پریزن نظام میں اصلاحات کیلئے اہم پیشرفت
وزیر اعلیٰ سے ملاقات کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے: پیر اشرف رسول
پنجاب میں گندم کے بیج کی قلت، بلیک مارکیٹنگ ، بدانتظامی کے الزامات
پنجاب، 6 مختلف اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر سنٹرز بنانے کا فیصلہ
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

















