پشاور: (بیورورپورٹ) مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف نے کہا ہے عمران خان کا اسرائیل پر موقف روز روشن کی طرح عیاں ہے۔
سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہالاہور میں کامیاب جلسے سے ن لیگ پر خوف طاری ہے، مریم اورنگزیب کامیاب جلسے سے توجہ ہٹانے کےلئے شوشے چھوڑ رہی ہیں،بانی پی ٹی آئی نے قومی و بین الاقوامی سمیت تمام فورم پر فلسطینیوں کیلئے آواز اٹھائی،یہودی اخبار نے تعریف کی تو مطلب یہ نہیں عمران خان کا اسرائیل پرموقف بدل گیا،مریم اورنگزیب کو شریف خاندان کے مودی سے تعلقات اور بھارتی انجینئرز کی وضاحت دینی چاہئے۔
دریں اثنا اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے تمام رکاوٹیں عبورکرکے پورا پنجاب ،لاہورگھوم کر اپنا چیلنج پورا کیا،خواجہ آصف اور عطا تارڑ اٹک پار کرنے کی دھمکیاں دیتے تھے، وزیراعلی اٹک پار بھی گئے ،پورے لاہور ،پنجاب بھی گھومے ہیں،مشیر اطلاعات نے کہاتمام تر رکاوٹوں کے باجود وزیراعلیٰ کے پی جلسہ گاہ پہنچے،گنڈاپور نے چیلنج پورا کیا تو جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کرکے راستہ روکا گیا اور مینڈیٹ چوروں نے گنڈاپور کے پہنچنے سے قبل ہی جلسہ ختم کرا دیا، پورا پاکستان بانی پی ٹی آئی کےلئے نکلا ، عمران خان کی رہائی کو اب کوئی بھی نہیں روک سکتا۔
عمران خان کا اسرائیل پر موقف واضح ہے، بیرسٹر سیف

















