نیویارک: (بیوورپورٹ) اقوام متحدہ میں مستقل پاکستانی مندوب منیر اکرم نے کہا ہے یو این اجلاس کے موقع پرشہباز ،جوبائیڈن ملاقات طے نہیں۔
امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے منیر اکرم نے کہا وزیراعظم شہباز شریف جنرل اسمبلی و سلامتی کونسل میں خطاب کریں گے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ و دیگر اہم ممالک کے سربراہوں سے ملاقات ہوگی،جغرافیہ نہیں بدل سکتا ہمسایہ ممالک کےساتھ تعلق رکھنا ہی ہے، افغان طالبان کی بہت سی پالیسیوں سے اختلاف کے باوجود رابطے ضروری ہیں، کئی مسائل ہیں لیکن تعلق افغان عوام سے ہے،پاکستان افغان طالبان کو تنہا کرنے کی پالیسی کا حامی نہیں۔
منیر اکرم نے کہاافغان حکومت کےساتھ اختلافات کے حل کیلئے کام کریں گے،اپنی سکیورٹی کیلئے جو ایکشن لینا ہے وہ لے رہے ہیں،سفارتی کوششیں جاری رکھیں گے، موقف برقرار ہے افغانستان کے منجمد اثاثے بحال کئے جائیں، افغان عوام کی مدد اور حکومتی غلطیاں درست کرنا چاہتے ہیں،افغانستان پرجامع پالیسی جاری رہے گی۔
یواین اجلاس میں شہباز جوبائیڈن ملاقات طے نہیں، منیر اکرم


















