ویٹی کن سٹی: (مشرق نیوز) کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے امریکہ کے دونوں سرفہرست امیدواروں کی مخالفت کرتے ہوئے کہاڈونلڈ ٹرمپ اور کاملا ہیرس دونوں ہی زندگی کیخلاف اقدامات کے حامی ہیں۔
پوپ فرانسس نے کہا کہ ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ امیگرینٹس کے خلاف ہیں اور کاملا ہیرس اسقاط حمل کی حامی ہیں،پوپ نے کیتھولک ووٹرز پر زور دیا ڈونلڈ ٹرمپ اور کاملا ہیرس کے بجائے کسی کم برے صدارتی امیدوار کا انتخاب کریں۔
پوپ فرانسس نے امریکہ کے دونوں سرفہرست امیدواروں کی مخالفت کردی



















