گراں قدر ملکی ذخائرکوڑیوں کے بھاﺅ نہیں بکنے دینگے،مریم نواز

لاہور: (اپنے رپورٹر سے) پنجاب حکومت نے خصوصی افراد کےلئے ایک ارب کا پیکیج منظور کرلیا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے منظوری دی ، محکمہ سوشل ویلفیئر خصوصی افراد کوآلات فراہم کرے گا،فہرستوں کی تیاری شروع کردی گئی،خصوصی افراد کوچلنے پھرنے میں مدد دینے والے آلات، وہیل چیئر، بیساکھیوں سمیت دیگر آلات فراہم کئے جائیں گے۔

دریں اثنا وزیراعلیٰ نے ٹیوٹا اور پنجاب سمال انڈسٹریز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری دیدی،نام کابینہ کو ارسال کر دیئے گئے ،منظوری کے بعد محکمہ انڈسٹریز بورڈز کا نوٹیفکیشن جاری کرےگا۔

علاوہ ازیںوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنک سالٹ کی ایکسپورٹ پر پیشرفت کےلئے جامع پلان طلب کرتے ہوئے خام پنک سالٹ کی برآمد پر پابندی کےلئے اقدامات کا حکم دےدیا اور کان کن ورکروں کی سیفٹی یقینی بنانے کی ہدایت کردی، مریم نوازنے کہا گراں قدر ملکی ذخائرکوڑیوں کے بھاﺅ نہیں بکنے دیں گے، پاکستان کےلئے پنک سالٹ خزانے کے مترادف ہے۔