گنڈا پور دو نمبر آدمی، بھروسہ نہ کریں: خواجہ آصف

اسلام آباد: ( ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے علی امین گنڈا پور دو نمبر آدمی ہے ، بھروسہ نہ کریں۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا پارلیمنٹ واقعہ کی سب نے مذمت کی، پی ٹی آئی ارکان کیساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا، معاملے کی تحقیق کیلئے جو کمیٹی بنی لگ رہا تھا وہ صرف پی ٹی آئی ارکان کیلئے بنائی گئی ، بلاول بھٹو نے جو تجویز دی اس کی نفی کی گئی، خصوصی کمیٹی کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔