اسلام آباد،راولپنڈی،لاہور :(بیورورپورٹ،کورٹ رپورٹر)190 ملین پاونڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بریت درخواست مستردکردی گئی۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاو¿نڈ کیس پرسماعت کی ، عدالت نے وکلا صفائی کو نیب تفتیشی افسرپر جرح کرنے کا حکم دےدیا،سابق وزیراعظم کی اہلیہ بشریٰ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ پہلے ہی مرکزی ریفرنس کے ساتھ منسلک ہے،190 ملین پاونڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی بریت درخواست مستردکردی۔
دوسری جانب عمران،بشریٰ نے نئے توشہ خانہ کیس میں ضمانت بعداز گرفتاری کی درخواست پر جلد فیصلے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا،بیرسٹر سلمان صفدر، خالد چودھری اور فیصل چودھری کے ذریعے درخواست میںریاست، احتساب عدالت اور سپیشل جج سینٹرل کو فریق بنایا گیا ،درخواست میں استدعا کی گئی سپیشل جج سینٹرل کو ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر جلد فیصلے کا حکم دیا جائے۔
مزید برآں لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے درخواست پر وفاقی و صوبائی وزارت داخلہ سے جواب طلب کرلیا،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیا باجوہ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی،دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے پنجاب کی وزارت داخلہ نے جواب جمع کرانا تھا، کوئی بھی نہیں آیا ،معاملہ درست نہیں ،ڈپٹی اٹارنی جنرل اور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کیلئے مہلت طلب کی ،عدالت نے ریمارکس دیئے آئندہ سماعت پر جواب آنا چاہیے۔
دریں اثنا توشہ خانہ ٹو کیس کی تحقیقات کےلئے یف آئی اے کی 3رکنی جے آئی ٹی تشکیل دےدی گئی ،بانی پی ٹی آئی کو پوچھ گچھ کےلئے 16 ستمبر کو طلب کر لیا گیا،ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی جے آئی ٹی نے نیب سے کیس کا ریکارڈ حاصل کر لیا ،نیب کی جانب سے ایف آئی اے ٹیم کو کیس پر بریفنگ بھی دی گئی ،جے آئی ٹی ٹیم بانی پی ٹی آئی سے پوچھ گچھ کےلئے اڈیالہ جیل جائے گی۔
عمران کی بریت درخواست مسترد،توشہ خانہ ٹو پر ایف آئی اے ٹیم تشکیل

















