جلاﺅ گھیراﺅ کیس میں قریشی،یاسمین ارشد ودیگر کی ضمانت منظور

لاہور:(کورٹ رپورٹر،خبر نگار)خصوصی عدالت نے جلاﺅ گھیراﺅ کیس میں شاہ محمود قریشی ،یاسمین ارشد ،عمر سرفراز چیمہ اور سینیٹر اعجاز چودھری کی ضمانت منظور کرلی،اے ٹی سی کے جج ارشد جاوید نے ن لیگ کا آفس جلانے کے مقدمے میں وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سنایا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شیخ امتیاز کے ضمانتی مچلکے جمع کرا دئیے گئے ،انسداد دہشت گردی عدالت نے رہائی کی روبکار جاری کر دی، بعدازاں پی ٹی آئی لاہور کے صدر کو رہا کرد یا گیا۔

دریں اثنا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہاحکومت ہوش کے ناخن لے اگر اپنی پالیسی پر نظر ثانی نہ کی تو ملک بڑے حادثے سے دوچار ہوجائیگا، حکومت آئین قانون اور عدالتی فیصلوں میں رکاوٹ ہے،نوجوان کو مستقبل میں کچھ نظر نہیں آرہا، آئینی پیکیج کی بات جوڈیشری کیلئے سوالیہ نشان بن جائے گی، عوامی نمائندوں کو اسمبلی کے اندر سے اغوا کیا گیا۔