لاہور (اپنے رپورٹر سے) مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھر اور چیئرمین پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی افضل کھوکھر نے وفاقی وزیر برائے نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ اور مواصلات عبدالعلیم خان سے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال اور حکومتی امور کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر عبد العلیم خان نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت معیشت کی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے دن رات کام کر رہی ہے ، نجکاری کے عمل کو شفافیت کے ساتھ آگے بڑھایا جارہا ہے ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ملک سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ وفاقی حکومت ملک کی معیشت کو دلدل سے باہر نکالنے کیلئے کوشاںہے ۔ انہوںنے نجکاری کے عمل کو شفاف انداز میں آگے بڑھانے پر عبد العلیم خان کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اس سے اداروں کی صلاحیت بہتر ہو گی ۔ ملاقات میںعوامی فلاح و بہبود کے مختلف منصوبوں اور قومی سطح پر ہونے والے ترقیاتی اقدامات کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی پر بھی بات چیت کی ۔
وفاقی حکومت ملکی معیشت کو دلدل سے باہر نکالنے کیلئے کوشاں ہے : عبدالعلیم خان



















